توانائی ذخیرہ کرنے کا جدید طریقہ دریافت

توانائی ذخیرہ کرنے کا جدید طریقہ دریافت

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سے وابستہ معروف محقق ڈاکٹر فہیم امین نے توانائی کے ذخیرے کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ اُنہوں نے ایک نئی اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کوبالٹ سے ڈوپ شدہ کیلشیئم آکسائیڈ (Co-doped CaO) نینو مواد تیار کیا ہے، جو تھرمو کیمیکل توانائی ذخیرہ کرنے میں زیادہ کارگر ثابت ہوا ہے۔

یہ نیا طریقہ MOF-derived synthesis کے تحت تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کی پائیداری، توانائی کی کثافت اور بار بار استعمال کے دوران بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔ یہ تحقیق بین الاقوامی جریدے Energy Storage میں شائع ہوئی ہے اور سائنسی دنیا میں اسے بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت مستقبل میں قابل تجدید توانائی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –