– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے چیئرمین سینیٹرعبدالشکورخان اچکزئی نےخطے کی مشترکہ اقتصادی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اقتصادی عمل میں زیادہ مواقع اور وسائل ملنے چاہئیں۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے چیئرمین سینیٹرعبدالشکورخان اچکزئی نے بحرین میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔یہ اجلاس ان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں خطے کے ممالک کے پارلیمانی وفود نے اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تفصیلی غور کیا۔
– Advertisement –
سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی نے خطے کی مشترکہ اقتصادی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اقتصادی عمل میں زیادہ مواقع اور وسائل ملنے چاہئیں،منامہ میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اجلاس میں خطے کے ترقیاتی اور معاشی تعاون کے نئے مواقع پر توجہ مرکوزکی گئی۔
سینیٹر عبدالشکور نے پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عالمی فورم پر ملکی وقار بلند کیا ۔قلعہ عبداللہ جیسے پسماندہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کی عالمی سطح پر نمائندگی بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی کے خطاب سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کا وقار بڑھا ہے۔
– Advertisement –