بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں "نوجوان اور جمہوریت” کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں “نوجوان اور جمہوریت” کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزر آفس کے زیر اہتمام “نوجوان جمہوریت کو کس طرح تبدیل کر رہے ہیں” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر غفران نے معزز مہمان مقرر کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کے جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں کردار پر روشنی ڈالی۔

سیمینار سے چیئرپرسن شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر نور فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی اور سیاسی تبدیلی کا ذکر کیا۔ کلیدی خطاب ڈاکٹر علاء الدین محمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی، گورننس اینڈ ڈویلپمنٹ (IPGAD)، بنگلہ دیش نے کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تاریخ اور ثقافت میں مشترکہ پہچان رکھتے ہیں۔

– Advertisement –

انہوں نے بنگلہ دیش کی جمہوری جدوجہد میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی، معاشی اور تزویراتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر غفران نے سیمینار کے اختتام پر کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادر ممالک کے طور پر جنوبی ایشیا میں مل کر ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

– Advertisement –