– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی سنٹرل لائبریری میں سال 2025 کے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لئے اورینٹیشن مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔پہلے سیشن میں عربی ڈیپارٹمنٹ اور ترجمہ و تفسیر کے شعبے سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ذوالقرنین اختر نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور لائبریری کی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا۔ لائبریرین مس سدرہ شان نے طلبہ کو OPAC، ایچ ای سی ڈیجیٹل لائبریری، ای تھیسس، اور مکتبہ شامیلہ کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ لائبریری ممبرشپ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس اورینٹیشن مہم کا مقصد نئے طلبہ کو تعلیمی وسائل سے متعارف کرانا اور ان کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
– Advertisement –