– Advertisement –
چندی گڑھ۔16ستمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 ستمبر کو مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ملان پور نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا،مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم ان دونوں بھارت کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ،اس سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو آسٹریلوی ٹیم نے جیت لیا تھا۔ بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 ستمبر کو مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ملان پور نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔
– Advertisement –
بھارتی ویمنزٹیم کو ہرمن پریت کور جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 ستمبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔
– Advertisement –