بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 10 ہلاک

بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 10 ہلاک

بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماؤنواز جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی پولیس کی یونٹ ای-30، سی آر پی ایف کی خصوصی فورس کمانڈو بٹالین فار ریزولیٹ ایکشن (کوBRA) سمیت دیگر فورسز نے حصہ لیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج نے جنگل میں مین پور تھانہ حدود میں سرچ آپریشن کے دوران نہتے قبائلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ رواں برس صرف چھتیس گڑھ میں مختلف کارروائیوں میں اب تک 241 ماؤ نوازوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔