مودی سرکار اپنے سپاہیوں کے لیے موذی حکومت بن گئی ہے۔ بھارت کی ریاست بہار میں متعدد فوجی اہلکار بھارتی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
11 سمبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں بھارتی آرمی کے اہلکار ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں نکلے ہوئے ہیں۔
احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی کے اہلکاروں نے ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر سونو سنگھ شودر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فوج کے احتجاج کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 8 دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں مگر حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ہمیں سننے نہیں آیا ہے۔
ایک اور بھارتی فوج کے اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا ہم مودی سرکار اور ریاست بہار کے حکمرانوں سے بارہا اپنی ضروریات اور مراعات کے لیے درخواستیں دے چکے لیکن جب سرکار کی طرف سے سنوائی نہ ہوئی تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا۔
ایک بھارتی صارف نے احتجاج کے حوالے سے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مودی سرکار بھارتی فوج کی عزت کرتی ہے تو آج ملکی فوج حکومت کے خلاف نعرے کیوں لگا رہی ہے؟ فوجیوں کو یہ بھی معلوم ہے کہ جہاں الیکشن ہوتے ہیں وہاں صرف سماعت کی امید ہوتی ہے۔
بھارتی شہر پٹنہ میں احتجاج کرتے ہوئے انڈین فوجی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔