بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی - Pakistan

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی – Pakistan

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

جمعے کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں، اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے ہوگا اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے پر ہوگا۔


AAJ News Whatsapp

سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کی توسیع کرتے ہوئے 23 ستمبر تک پابندی برقرار رکھی تھی۔

خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔