بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب زور دار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب زور دار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے

– Advertisement –

چمن ۔18ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب زور دار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ کے مطابق واقعہ سرحد کے قریب بہاول ٹیکسی سٹینڈ پر پیش آیا، جہاں ایک دکان میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے یا بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔دھماکے کے فوری بعد سول ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعے پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

– Advertisement –