بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی میں 350لیٹر دود ھ اور 100کلوپائوڈرکی دہی تلف کردی

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی میں 350لیٹر دود ھ اور 100کلوپائوڈرکی دہی تلف کردی

– Advertisement –

کوئٹہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی میں 350 لیٹر ناقص دودھ، بڑی مقدار میں خشک پائوڈر اور 100 کلو پائوڈر سے تیار دہی موقع پر تلف کر دی ۔ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک ملک سپلائر اور آٹھ ملک شاپس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اس سے قبل فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لورالائی کے مختلف علاقوں میں 18 مراکز اور 3 ڈیری فارمز سے 4000 لیٹر دودھ کے نمونے حاصل کر کے موقع پر ٹیسٹ کیے، جن میں پانی اور پائوڈر کی بھاری مقدار میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔ بعد ازاں متعلقہ مراکز اور ڈیری فارمز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر میں عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کریک ڈان جاری رہے گااور ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

– Advertisement –