– Advertisement –
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات ملک بھر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں ۔جمعہ کوپی پی پی میڈیا سے جاری بیان میں انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی پی پی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات منسوخ کردی ہیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی ۔پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم عمل رہے گی ،چیئرمین بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کو سالگرہ پر بھی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کئے جائیں گے ۔
– Advertisement –