بلاول بھٹو زرداری کا گدو اور سکھر بیراج کا دورہ ، سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

بلاول بھٹو زرداری کا گدو اور سکھر بیراج کا دورہ ، سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

– Advertisement –

سکھر۔ 09 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گدو اور سکھر بیراج کا دورہ کیا،متعلقہ حکام نے سیلابی صورتحال بارے بریفنگ دی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منگل کو کشمور پہنچے جہاں انہوں نے گدو بیراج کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزرا سید ناصر شاہ ، مکیش کمار چاولہ اور دیگر اہم شخصیات ان کے ہمراہ تھیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کو دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر بیراج کا بھی دورہ کیا ، سکھر میں بھی انہیں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

– Advertisement –