بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں خطاب پاک چین دوستی کو سراہا

بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں خطاب پاک چین دوستی کو سراہا

بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں خطاب پاک چین دوستی کو سراہا

شنگھائی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی تاریخی فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ سے خطاب کیا اور “پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل” کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تعلیمی تعاون اور خطے میں عالمی سفارتی رجحانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی امور، خارجہ پالیسی اور پاک چین تعلقات پر سوالات کے جوابات دیے، اور نوجوانوں کو عالمی مکالمے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی باہمی تعاون اور اعتماد کو مزید فروغ دیں گے۔