برطانیہ میں پاکستانی اسٹوڈنٹس فورم کے قیام پر اتفاق طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے آن لائن تقریب

برطانیہ میں پاکستانی اسٹوڈنٹس فورم کے قیام پر اتفاق طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے آن لائن تقریب

برطانیہ میں پاکستانی اسٹوڈنٹس فورم کے قیام پر اتفاق طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے آن لائن تقریب

برطانیہ میں پاکستانی اسٹوڈنٹس فورم کے قیام پر اتفاق، طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے آن لائن تقریب کا اعلان مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) — اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین اور چیف کوآرڈینیٹر برائے بین الاقوامی امور، بیرسٹر امجد ملک نے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جدوکا (تعلیمی مشاورتی ادارہ) کے مطابق تعلیمی سال 2024/25 میں برطانیہ نے 7,58,855 بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دیا، جن میں پاکستانی طلبہ کی تعداد 35,045 رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پاکستان غیر یورپی ممالک میں ان نمایاں ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آ رہے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی طلبہ کو ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم پر جوڑنے کی ضرورت ہے، اسی مقصد کے لیے ایک پاکستانی اسٹوڈنٹس فورم (یوکے) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو پاکستانی مشن، او پی ایف اور او پی سی کے اشتراک سے قائم کیا جائے گا۔ اس فورم کے تحت ایک آن لائن تقریب منعقد ہوگی جس میں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اپنی تعلیمی سہولیات، فلاحی معاملات اور درپیش مسائل پر اظہار خیال کریں گے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں اسے باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو دعوت دے رہے ہیں کہ اس عمل کو مزید بامقصد بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کم نمائندگی رکھنے کے باوجود اپنی تعلیم، علم اور مہارت کے ذریعے برطانیہ کی مقامی اور مرکزی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور ان کی منظم شرکت نہایت ضروری ہے۔