– Advertisement –
لندن۔12ستمبر (اے پی پی):برازیل کے عظیم فٹبالر رونالڈینو کے بیٹے جوائو مینڈیس نے انگلش چیمپئن شپ کلب ہل سٹی کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق کلب نے جوائو مینڈیس کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کا آپشن بھی شامل ہے۔20 سالہ مینڈیس نے اپنا کیریئر بارسلونا کی اکیڈمی سے شروع کیا اور 2024 میں برنلے منتقل ہوئے جہاں وہ انڈر 21 ٹیم کے لیے باقاعدگی سے کھیلتے رہے تاہم رواں سال کے اوائل میں کلب نے انہیں ریلیز کر دیا ۔
مینڈیس نے کہاکہ میرے خیال میں مختلف انداز کے فٹبال کھیلنے کا موقع ملنا بہت اچھا ہے، برازیل، اسپین اور انگلینڈ میں کھیلنے کے انداز الگ ہیں اور اگر آپ نے مختلف جگہوں پر کھیلا ہے تو یہ آپ کے کھیل کو مزید نکھارتا ہے۔ سابق بارسلونا اسٹار رونالڈینونے انسٹاگرام پر مینڈیس کی ہل سٹی جرسی تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ نئے کلب اور چیلنج کے لیے نیک تمنائیں، میرے بیٹے۔
– Advertisement –