بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 77 واں یوم وفات آج 11ستمبر کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی۔ بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔