ایچ ای سی کا قانون کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کیلئے لا ء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

ایچ ای سی کا قانون کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کیلئے لا ء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے ملک بھر میں قانون کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے لئے لا ء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (لا ء گیٹ) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے امیدوار بار کونسل میں بطور وکیل رجسٹریشن کے اہل قرار پاتے ہیں۔لا ء گیٹ ٹیسٹ کے لئے صرف وہ امیدوار اہل ہیں جنہوں نے ایچ ای سی یا پاکستان بار کونسل (پی بی سی) سے تسلیم شدہ مقامی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے قانون کی بیچلر ڈگری حاصل کی ہو۔

ایچ ای سی کے مطابق ٹیسٹ میں شرکت کے لئے امیدواروں کو 30 ستمبر 2025 تک آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔ ٹیسٹ 19 اکتوبر 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ درخواست دینے کے لئے امیدوار http://etc.hec.gov.pk پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا کر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات، نصاب، ٹیسٹ کا پیٹرن اور کوالیفائنگ سکور بھی اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایچ ای سی نے تمام قانون کے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بار میں شمولیت کے لیے لازمی تقاضے پورے کر سکیں۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –