ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 173 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
عمان کی جانب سے آریان بشت 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جتندر سنگھ 20، ونایک شکلا 20، جیتن رامنندی 13، شاہ فیصل 9، سمے شریواستو 6، حماد مرزا 5، عامر کلیم 2،وسیم علی 1 اور حسنین شاہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شکیل احمد 14 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حیدر علی اور محمد جواد اللہ نے 2، 2 جبکہ محمد روہید نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔