ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔
گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔
جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔
دوسری جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔
عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں امریکہ کے ہاتھوں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہوچکی ہے تاہم کھلاڑی مضبوط حریف کے خلاف مزاحمت کیلیے پرامید ہیں۔
عمان کے لیے پاکستان اور پھر بھارت کو چیلنج کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔
خیال رہے کہ دبئی میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حالیہ ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔
پاکستان نے یہاں پر گذشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے جو بھارت کے خلاف 2022 کے ایشیا کپ میں تھی۔