ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا ایک بار پھر نفرت کا زہر گھولنے لگا - Sports

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا ایک بار پھر نفرت کا زہر گھولنے لگا – Sports

ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے عوام تو پرجوش ہیں لیکن بھارتی میڈیا ایک بار پھر نفرت کا زہر گھولنے لگا، ارنب گوسوامی نفرت پھیلانے کے مشن پر نکل پڑے اور سابق بھارتی کھلاڑیوں کو ورغلانے لگے۔

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد کیا اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا؟ فیصلہ آج ہوگا جب پاکستانی شاہین بھارتی کھلاڑیوں پر جھپٹیں گے۔

بھارتی میڈیا ایک بار پھر نفرت کا زہر گھولنے لگا۔ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نفرت پھیلانے کے مشن میں سب سے آگئے۔ اپنے پروگرام میں سابق بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر اکساتے رہے۔

گودی میڈیا پر نشر ایک پروگرام میں بھارتی وزیر انکت میانک سے سوال کیا گیا کہ جنگ کے دوران ہم نے سنا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے تو کرکٹ کیوں کھیل کررہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے خون اور پانی کا کہا تھا ، کرکٹ کا نہیں۔


AAJ News Whatsapp

گودی میڈیا نے پاک بھارت میچ کے خلاف تمام حربے آزما لیے، دھمکیاں بھی دیں اور حب الوطنی کے راگ بھی الاپے لیکن ہاتھ کچھ نہ آیا کیوں کہ مئی کی جنگ میں جھوٹ گڑھنے کے بعد بھارتی میڈیا کا زہر اب کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے پر بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا آگ بگولہ ہوگئی جب کہ ممبئی میں ٹی وی توڑ احتجاج کرتے ہوئے شیوسینا کے کارکن انند دوبے نے غصے میں ٹی وی توڑ دیا۔

بھارتی اداکار سونو سود بھی پاک بھارت ٹاکرے کے حق میں بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں، سیاست سے دور رہنا چاہیے۔

زید خان نے کہا پاک بھارت ٹاکرا ہونا چاہیے، کھیل سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔