ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کے میدان میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ میں ان کا پہلا میچ ہے، وہ بولنگ لے کر کنڈیشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔
بنگلادیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔