ایشیا کپ 2025 جیتنے کے لیے کون سی ٹیم فیورٹ ہے، پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی کیوںکہ ایک سے دو اوور میں پورا گیم تبدیل ہوسکتا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے الٹا صحافی سے ہی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے؟ میں نے تو نہیں سنا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔