ایراسمس+اسکویئرز پروگرام کے وفد کا نسٹ کا دورہ

ایراسمس+اسکویئرز پروگرام کے وفد کا نسٹ کا دورہ

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ایراسمس+اسکویئرز پروگرام کے وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ادارہ ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن کا دورہ کیا۔ یہ دورہ نسٹ کے سکول آف سیول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کی میزبانی میں جاری کنسورشیم اجلاس کا حصہ تھا۔

اس موقع پر عالمی تعاون اور تحقیقی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے نسٹ میں جاری تحقیقی سرگرمیوں، اختراعات اور صنعتوں کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ یاد رہے کہ ایراسمس+اسکویئرز پروگرام یورپی یونین کا ایک اہم تعلیمی و تحقیقی منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دیتا ہے۔

– Advertisement –