– Advertisement –
پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیانمیں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں 22 جبکہ جنوبی وزیرستان میں 13 دہشتگرد ہلاک کئے گئے،انہوں نے آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر سپوتوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
– Advertisement –
انہوں نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کی دعاؤں میں زندہ رہیں گی، وطن کے دفاع کےلیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔
– Advertisement –