امریکا میں مالک کی اجازت کے بغیر گھر میں رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کے جنوب میں واقع ایک کاؤنٹی کلیکامس کی پولیس نے ایک عینی شاہد کی رپورٹ پر اپارٹمنٹ سے بنیامن بوکر نامی 40 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔
عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کمپلیکس کی پارکنگ میں ایک نامعلوم شخص کو گاڑی پارک کرتے ہوئے دیکھا جو بعد میں کمپلیکس میں موجود ایک عمارت میں داخل ہوگیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ کرال اسپیس کو جانے والا دروازہ کھلا تھا اور بند ہونے سے قبل اندر سے اندر سے روشنی نظر آرہی تھی۔
موقع پر پہنچ کر پولیس افسران کرال اسپیس کے دروازے کو ٹوٹا اور ایکسٹنشن کارڈ سے لاک پایا۔
مالک نے پولیس کو بتایا کہ یہاں کسی کو بھی نہیں ہونا چاہیئے، نہ ہی یہاں روشنی ہونی چاہیئے۔ اس جگہ سے پہلے بھی عجیب و غریب آوازیں سنئی گئیں ہیں۔
پولیس نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اندر داخل ہونے پر پولیس نے وہاں ایک شخص کو موجود پایا جس نے اس جگہ رہنے کے لیے وہاں کی حالت کافی بہتر کر رکھی تھی۔
اس جگہ ایک بیڈ، لائٹیں، چارجر، ٹی وی اور دیگر برقی آلات موجود تھے جن کو اس نے اس عمارت کی پاور سپلائی سے جوڑ رکھا تھا۔