اماراتی اور فرانسیسی صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

اماراتی اور فرانسیسی صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

– Advertisement –

ابوظہبی۔12ستمبر (اے پی پی):امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے فرانسیسی ہم منصب صدر عمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو اسٹریٹجک شراکت داری کے دائرہ کار میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حالیہ اسرائیلی حملے پر بھی گفتگو کی گئی جو قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور اسے ناقابلِ قبول اقدام قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی کوششوں کو تیز کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جا سکے جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید اور صدر میکرون نے مغربی کنارے یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائیں گے اور بین الاقوامی قانون کے تحت دو ریاستی حل کے نفاذ کو سنجیدہ خطرات لاحق ہوں گے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –