– Advertisement –
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورفائرنگ میں 7 جوانوں کے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےشہداء کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگرد عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں وطن کے دفاع کی ضمانت ہیں۔
– Advertisement –
سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
– Advertisement –