اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکا، 21 افراد زخمی ہوگئے - World

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکا، 21 افراد زخمی ہوگئے – World

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک کیفے میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر تقریباً تین بجے میڈرڈ کے جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور ہنگامی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ہسپانوی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔


AAJ News Whatsapp

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں، اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا کیفے کے اندر ہوا لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ گیس لیکج کا نتیجہ تھا یا کسی اور وجہ سے دھماکا ہوا ہے۔