اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔
واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق نے سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔