– Advertisement –
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس تھانہ شہزاد ٹاؤن کی ٹیم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد جنید کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
– Advertisement –
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں سنگین جرائم کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی جائے۔
– Advertisement –