اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

– Advertisement –

رام اللہ۔16ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں فائرنگ کر کے 2فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں فائرنگ کی جس میں 2 فلسطینی شہید شہید ہو گئے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے اسے مطلع کیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 41 سالہ وسیم خلیل موسیٰ ابو علی اور 34 سالہ خالد نیمر سویلم حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

قلقیلیہ کے گورنر حسام ابو حمدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی سپیشل یونٹ نے پانچ فلسطینیوں کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں2 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی نعشیں نہیں دیں جبکہ زخمی کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

– Advertisement –