اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر برار گینگ کا حملہ

اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر برار گینگ کا حملہ

خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔

واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے “روحانی رہنماؤں” کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔

گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

اداکارہ اور اہل خانہ خوف زدہ ہیں اور فی الحال دیشا پٹانی اور ان کی بہن نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ خوشبو پٹانی نے صرف اتنا کہا کہ ان کے بیانات کو “توڑ مروڑ کر” پیش کیا گیا تھا۔

ادھر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا شوبز حلقوں میں بھی اس واقعے نے ہلچل مچا دی ہے۔