ابو ظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کے لیے 30 لاکھ درہم انعامی رقم کا اعلان

ابو ظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کے لیے 30 لاکھ درہم انعامی رقم کا اعلان

– Advertisement –

ابوظہبی۔10ستمبر (اے پی پی):ابو ظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کے لیے 30 لاکھ درہم انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابو ظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 17ویں ایڈیشن کے لیے کل 30 لاکھ درہم انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ ایونٹ 12 سے 22 نومبر تک ابو ظہبی کے مبادلہ ارینا میں منعقد ہوگا۔یہ چیمپئن شپ ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہی ہے۔

اعلان کردہ انعامی رقم اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ چیمپئن شپ جیو جِتسو کے عالمی کیلنڈر کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے اضافی ترغیب فراہم کرتی ہے۔ اس سال 10 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، جو ابو ظہبی کی حیثیت کو جیو جِتسو کے عالمی دارالحکومت کے طور پر مزید مستحکم کرے گا۔

– Advertisement –

یہ مقابلے پہلی بار 2009 میں منعقد ہوئے تھے جن میں صرف 500 کھلاڑی 50 ممالک سے شریک ہوئے تھے، تاہم گزشتہ برس کے 16ویں ایڈیشن میں یہ تعداد بڑھ کر 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔17واں ایڈیشن شائقین کو 11 روزہ جامع جیو جِتسو ایونٹ فراہم کرے گا، جو 12 نومبر کو ایمیچر مقابلوں سے شروع ہوگا۔

13 سے 15 نومبر تک بچوں کی کیٹیگریز، 13 نومبر کو پیرا جیو جِتسو میچز، 16 اور 17 نومبر کو یوتھ مقابلے، 18 اور 19 نومبر کو ماسٹرز ایونٹس ہوں گے، جب کہ ایونٹ کا اختتام 20 سے 22 نومبر تک پروفیشنل مقابلوں کے ساتھ ہوگا۔

– Advertisement –