– Advertisement –
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):آغا خان یونیورسٹی کے مشرقی افریقہ میں خواتین اور بچوں کی صحت کے مرکزِ فضیلت کو عالمی “سائنس سمٹ 2025” میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہونے والا ایک اہم سائیڈ ایونٹ ہے۔
سائنس سمٹ 2025 دنیا بھر کے پالیسی سازوں، سائنسدانوں، محققین اور جدت کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ سائنس اور تحقیق کے ذریعے پائیدار ترقی، صحت کے نظاموں کو مضبوط بنانے اور انسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جا سکیں۔ اجلاس میں آغا خان یونیورسٹی کی شرکت اس کے عالمی کردار اور صحت عامہ کے میدان میں خدمات کا اعتراف ہے۔
– Advertisement –
– Advertisement –