آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ویپر چیمبر کیا ہے؟ ایپل نے فون ٹھنڈا رکھنے کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے تازہ ترین ماڈلز آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ایک جدید ٹیکنالوجی ویپر چیمبر متعارف کروا دی ہے، جو فون کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ایپل کے مطابق ویپر چیمبر ایک باریک دھاتی پلیٹ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ڈی آئنائزڈ پانی اور وِک نما ساخت موجود ہوتی ہے۔ جب فون کا پروسیسر یا جی پی یو زیادہ گرمی پیدا کرتا ہے تو یہ پانی بخارات میں تبدیل ہو کر حرارت کو پورے چیمبر میں یکساں طور پر پھیلاتا ہے، پھر دوبارہ پانی میں بدل کر گرمی کو فون کے پچھلے حصے سے خارج کر دیتا ہے۔

یہ پورا عمل بغیر کسی برقی پرزے یا موٹر کے، محض فزکس کے اصولوں پر کام کرتا ہے  بالکل ایک منی ایئر کنڈیشنر کی طرح۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس نظام کی بدولت گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور دیگر ہیوی ایپلی کیشنز کے دوران فون زیادہ گرم نہیں ہوتا، جس سے نہ صرف کارکردگی بہتر رہتی ہے بلکہ بیٹری کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ویپر چیمبر فون کے اندرونی درجہ حرارت کو 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے، جو کہ اسمارٹ فون کولنگ کے میدان میں ایک بڑا قدم ہے۔