آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہل خانہ سے ملاقات

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہل خانہ سے ملاقات

– Advertisement –

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی شفقت علی کی سنیارٹی بحالی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح سینٹری ورکر پترس مسیح کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کی درخواست پر سی ٹی او لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

– Advertisement –

ٹریفک اسسٹنٹ محمد اکبر کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔مزید برآں، سینئر سکیورٹی کانسٹیبل بابر علی کی درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور کو ہدایات دی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات صادر کیے۔

– Advertisement –