آئیسکو نے کل (جمعرات) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے کل (جمعرات) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے کل (جمعرات) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان ائیسکو کی جانب سے جاری بریس ریلیز کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

18ستمبر2025 کو صبح07:00 بجے سے دن12:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک چوہدریاں،اظہر آباد،زرکون ہائٹس فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، فوجی فونڈیشن، موہرہ نگیال،مورگاہ،ولایت کمپلکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،قریشی آباد،گرجا۔I، رنیال،رحمت آباد۔ I&II،جیل پارک،کوٹ جبی،مکہ چوک، بوستان خان،APF،SPD، پڑیال، چکری،حسکول فیڈرز، اٹک سرکل، ملہوالی، کھڑپہ، سونی،مسلم ٹائون فیڈرز،جی ایس او سرکل، صبح08:00 بجے سے شام04:00بجے تک،سٹی نمبر۔I،OPF،A S Mill،P S Mill،سٹی انڈسٹریل،HPT میر پور،سٹی۔3،جاتلاں۔2،دھرابی فیڈرزاور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

– Advertisement –