زلزلے کیوں اور کیسے آتے ہیں ؟ دلچسپ معلوما ت جانئے

زلزلے کیوں اور کیسے آتے ہیں ؟ دلچسپ معلوما ت جانئے

جب زیرِ زمین چٹانوں کے درمیان ’’ارضی تپشی توانائی‘‘ اچانک آزاد ہو جاتی ہے تو زمین تھرتھرا اُٹھتی ہے اور کہیں پہ زمین چٹخ جانے کے سبب زلزلے آتے ہیں ۔ 

 تحقیق کے مطابق  زمین تھرتھرا نے  کی وجہ یہ ہے کہ درجہ ٔ حرارت اور دبائو پر مشتمل قوتیں جس کو ’’ٹیکٹونک قوتیں‘‘ کہا جاتا ہے۔ زمین کی گہرائی میں چٹانوں کے اطراف مسلسل قوت (Stress) میں اضافہ کرتی ہیں جو چٹانی کو خمیدہ یعنی موڑ (Fold) دیتی ہیں جس سے چٹان کی تخلیقی شکل میں تبدیلی آتی ہے۔

یہ کیفیت بگاڑ  سٹیرن کہلاتی ہیں۔ مثلاً جس طرح ایک لکڑی کی چھڑی کو موڑا یعنی فولڈ کیا جائے تو ہاتھ میں موجود قوت کا ’’ٹرانسفر‘‘ چھڑی میں ہو جاتا ہے گویا ہاتھ کی قوت چھڑی کی قوت فی یونٹ ایریا  فور س پر یونٹ  فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ سے لکڑی کے ٹکڑے میں کمان جیسی شکل پیدا ہو جاتی ہےاور  یہ تخلیقی شکل میں بگاڑپیدا ہونا کہلاتی ہے ۔

جس طرح سے چھڑی مڑتی ہے چٹان بھی قوت لگنے پر اس قسم کا رویہ پیدا کرتی ہے،  لیکن قوت برداشت کی حد تک بھی قوت لگانے سے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس طرح سے چٹان جب ٹوٹتی ہے تو انرجی کی لہریں آزاد ہو کر زمین کے اطراف سفرکرتی ہیں۔