واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر متعارف کروادیا

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے  انسٹاگرام جیسا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ نے کئی سالہ جانچ پڑتال کے بعد صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے بلآخر ’ میسیج ری ایکشن فیچر ‘متعارف کروادیا ہے۔

 میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ کی جانب سے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ری

ایکشن فیچر سے متعلق آگاہ کیا ۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ری ایکشن فیچر کو آج سے متعارف کروایا گیا ہے لہٰذا تمام صارفین تک فیچر کی فراہمی میں کئی دن اور متوقع طور پر ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

نئئے ری ایکشن فیچر کے تحت واٹس ایپ پر صارفین فی الحال 6 ایموجی بطور ری ایکشن کے طور پر استعمال کرسکیں گے، ان ایموجیز میں دل، ہنستا ہوا ایموجی، سرپرائزڈ فیس، ٹیئری فیس اور شکریہ کے ایموجیز شامل ہیں۔

صارفین اب واٹس ایپ پر انسٹاگرام کی طرح میسج دیکھتے ہوئے ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کی طرح اب واٹس ایپ صارفین میسج پر کچھ دیر پریس کرکے ایموجی کو تبدیل کرسکتے ہیں یا پھر بھیجے گئے ایموجی کو کلک کرکے اسے ہٹا بھی کرسکتے ہیں۔