سمندر کے بجائے خلا میں تیرتی ’’وہیل‘‘، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

سمندر کے بجائے خلا میں تیرتی ’’وہیل‘‘، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

ان دنوں انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک وہیل کو خلا میں تیرتے دکھایا گیا ہے، جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو کبھی دیکھنے والے کیلیے دلچسپی کا سامان پیدا کرتی ہیں تو کبھی انہیں حیران و پریشان کردیتی ہیں جیسا کہ خلا میں تیرتی اس وہیل کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک وہیل تیر رہی ہے لیکن یہ سمندر نہیں بلکہ کچھ اور نظر آ رہا ہے بلکہ خلا سے ملتا جلتا کچھ منظر ہے کہ وہیل کے پس منظر میں جھلملاتے تارے اور کہکشاں بھی نظر آرہی ہیں، صارفین یہ دیکھ کر حیران اور پریشان ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ سمندری مخلوق خلا میں تیراکی کرے۔

https://youtube.com/watch?v=RUaysPI8xvA

یہ حیران کن ویڈیو دیکھنے کے بعد سوالات اٹھ رہے ہیں کہ یہ سب نظروں کا دھوکا ہے یا کیمرے کی آنکھ کا کمال؟ تو چلیں اس راز سے پردہ اٹھا دیتے ہیں کہ یہ کیمرے کی آنکھ کا کمال نہیں ہاں اسے نظروں کا دھوکا ضرور کہا جاسکتا ہے۔

دراصل یہ ویڈیو رات کی تاریکی میں وہیل کی سمندر کے اندر الجی (کائی) کے ساتھ تیرتے ہوئے لی گئی ہے اور اس سارے منظر نامے نے انسانی نگاہ کے سامنے ایک نیا مگر بہت ہی خوبصورت اور دلفریت منظر پیش کردیا اور وہیل کے ساتھ گہری سبز کائی نے جھلماتے تاروں کا نظارہ پیش کرکے دیکھنے والے کو حیران کرنے کے ساتھ ذہن کو الجھا کر رکھ دیا۔

اب اتنی وضاحت کے بعد ویڈیو کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں تو سارا منظر صاف ہوتا نظر آئیگا اور آپ دیکھ سکیں گے کہ کائی وہیل کے نہ صرف آس پاس موجود ہے بلکہ کچھ اس کی جلد سے بھی چپکی ہوئی ہے۔