والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 7 ضمنی الیکشن، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ جیت گئی

والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 7 ضمنی الیکشن، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ جیت گئی

ن لیگ جیت گئی، پی ٹی آئی پھر ہار گئی۔ والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 7 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے نعیم بٹ نے میدان مار لیا۔

غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے نعیم بٹ 5 ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار حاجی محمد ارشد 2531 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ جیت کی خوشی میں متوالوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے امیدواروں  نے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا۔

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے رجسٹرڈ ووٹر کی کل تعداد 50 ہزار 935 ہے۔ وارڈ 7 میں مرد ووٹرز کی تعداد 27 ہزار 729 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23 ہزار 206 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 30 پولنگ اسٹیشن، 79 پولنگ بوتھ بنائے گیے ہیں، 45 پولنگ بوتھ پر مرد جبکہ 43 پولنگ بوتھ خواتین کےلیے بنائے گیے ہیں۔ وارڈ 7 کی نشست کے لیے 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یاد رہے وارڑ نمبر 7 کا انتخاب آزاد امیدوار شوکت محمود کی وفات کی وجہ سے ملتوی ہوا تھا