شہری پیدل حج کے سفر پر نکل گیا

شہری پیدل حج کے سفر پر نکل گیا

بھارت میں 30 سالہ شہری حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر پر نکل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو اس مقدس سفر پر 2 جون کو ‏گھر سے نکلا، انہیں بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں اسے 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ‏ہوگا۔

بھارتی نوجوان ریاست کرناٹک، مدھیا پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، راجستھان سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے ‏پاکستان میں داخل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق شہاب نے 6 ممالک کا سفر پیدل کرنے کا عہد کیا ہے تاہم مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے بھارت ، ایران، ‏عراق، پاکستان اور کویت کی سڑکوں سے گزرنا پڑے گا۔

شہاب نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا ہدف 25 کلومیٹر روزانہ پیدل چلنا ہے، گھر سے نکلنے سے قبل انہوں ‏نے اشیائے ضروریہ اپنے ساتھ رکھیں جن میں چند کپڑے، چھتری اور بیڈ شیٹ شامل ہے۔

شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے‘۔