عدالتِ عالیہ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا

عدالتِ عالیہ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے آغا مزمل خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق انکے بزرگوں نے 7 جولائی 1947 کو انیر سنگھ سے زرعی زمین خریدی، پاکستان اور انڈیا بننے کے بعد انیر سنگھ بھارت منتقل ہو گیا، موضع رائے لاہور میں واقع زمین کا ڈپٹی کمشنر نے 1952 نوٹیفکیشن جاری کر دیا، درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 362 کنال اراضی کے انتقال کو چیلنج کیا، فیصلہ درخواست گزار کے مطابق انیر سنگھ کو زمین کی فروحت اور معاہدے کے لیے بھارت خطوط بھیجے گئے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق 1947 سے لیکر 1950 تک متعلقہ زمین ایسے دونوں ناموں پر نہیں ہے، رینویو بورڈ کے ریکارڈ میں درخواست گزار کے بڑوں یا زمین خریدنے کا کوئی ذکر نہیں پایا گیا، درخواست گزار اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدالت نے درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔