ماہ صیام میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا

ماہ صیام میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا

گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ماہ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔

تفصیل کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے کا بجلی کا شارٹ فال 750 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے طلب و رسد کا فرق بڑھتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔