جہانگیرترین گروپ کو مزید ارکان کی حمایت مل گئی

جہانگیرترین گروپ کو مزید ارکان کی حمایت مل گئی

پنجاب میں جہانگیرترین گروپ مضبوط ہونے لگا مزید ارکان اسمبلی نے ساتھ دینے کی حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ سےمزید ناراض ممبران اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور گروپ میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چھ ارکان اسمبلی نے جہانگیرترین سےٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ یہ ارکان اسمبلی جلد ترین گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ناراض 6 ارکان اسمبلی جمعہ کو ترین گروپ سے ملاقات کریں گے اور امکان یہی ہے کہ اسی روز گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین اورسپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ کوملاقات کیلئےبلالیا ہے، ارکان میں خرم لغاری، فیصل جبوانہ عبدالحئی دستی،رفاقت علی ،طاہر رندھاوا شامل ہیں۔

جہانگیر ترین سے الگ ہونیوالے نذیر چوہان بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے جبکہ ایم این اےریاض فتیانہ،صاحبزادہ محبوب سلطان، امیر سلطان سے بھی ملاقات ہوگی۔