video-two-moons-from-mars-near-dubais-al-qudra

دو چاند نظر آنے کی گتھی سلجھ گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں آسمان پر دو چاند نظر آنے کا معمہ حل ہوگیا جس کے بعد اس حوالے سے پھیلتی افواہیں دم توڑ گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی انتظامیہ نے ہی نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے تھے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں آسمان پر دو چاند نظر آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

آسمان پر دو چاند دکھانے کے لیے انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 100 میٹر کی دیوقامت دو کرینوں اور 40 میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے دو چاند آسمان پر ظاہر کیے۔

رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے تاریخ خلائی مشن ’ہوپ‘ کی خوشی منانا اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں