Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر کی قیادت میں ریلی نکالی گی

اوستہ محمد : ( بیورو چیف تیزخبرنیوز الطاف حسین عمرانی ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،پیپلز پارٹی کے رہنما میر حسن خان جمالی کی قیادت میں ریلی نکالی گی۔جس میں ضلعی صدر وزیر احمد عمرانی،سٹی صدر محبوب علی دایہ،پیپلز پارٹی کے رہنمامیر ارشاد خان عمرانی،عبدالغفار ایری،علی گل سومرہ، شان ثاقب ابڑو،غلام علی کھوسہ،محمد اسلم مستوئی سید حیدر شاہ سمیت۔دیگر کارکنان اور جیالوں نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔ریلی جناح روڈ سے ہوتی ہوئی ہجوانی ہاوس پہنچی.تقریب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کو ایثال ثواب پہنچانے کے لئے قل شریف کے ساتھ اجتمائی دعا مانگی گی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور میر باجھی خان عرف بابا ہجوانی،عامر خان ہجوانی، وجے کمار اپنے دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،پیپلز پارٹی کے رہنما میر حسن خان جمالی،ضلعی صدر وزیر احمد عمرانی نے ان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اور کہا کہ جلد ہی بڑی سیاسی شخصیات پارٹی میں شمو لیت کریں گی اور اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر ارشاد خان عمرانی نے بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،پیپلز پارٹی کے رہنما میر حسن خان جمالی کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی۔ اوستہ محمد کی اقلیتی برادری سےسردار مکھی نانک سنکھ، سندیپ گرنیزئی، انیل کمار ،صدورا مل،لعل چند ،راہول کمار سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر کی قیادت میں ریلی نکالی گی 1
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر کی قیادت میں ریلی نکالی گی 2
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر کی قیادت میں ریلی نکالی گی 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں