nasa-mars-unexplained-pictures-of-mars

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ سیارے کی شفاف ترین اور واضح تصاویر جاری کردیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ سیارے کی واضح اور جاندار تصاویر جاری کیں جن کو دیکھ کر یہ گمان کیا جارہا تھا کہ شاید یہ کرہ ارض کی تصاویر ہیں۔

واضح رہے کہ مریخ کو کائنات کا سرخ اور سرد ترین سیارہ کہا جاتا ہے، خلا بازوں کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 1

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرخ سیارے پر ریکوناسیس آربیٹر نے مریخ کی مختالف تصاویر لیں جنہیں ناسا کے کنٹرول روم نے حاصل کر کے اب انہیں جاری کردیا۔

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 2

یہ ماضی میں جاری ہونے والی تصاویر کے مقابلے میں واضح اور شفاف ہیں، جنہیں دیکھ کر مغالطہ ہوسکتا ہے مگر جب ان کا بغور مشاہدہ کیا جائے تب ہی زمین اور مریخ کے ماحول کے فرق کو پکڑا جاسکتا ہے۔

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 3

ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں مریخ پر نیلے رنگ کی ریت، مٹی کا میدان اور گڑھا دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ تصاویر میں برفیلی چٹانیں بھی نظر آرہی ہیں۔

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 4

ایک تصویر ایسی بھی ہے جس کو دیکھ کر ماہرین نے مریخ پر پانی کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا کیونکہ ریت کے ٹیلوں کی مٹی میں نمی کے اثرات تھے۔

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 5

ریکوناسیس آربیٹر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں شہابیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کی سطح پر گڑھے اور اُن میں کوئی مادہ بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزید تصاویر دیکھیں

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 6
مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 7
مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 8
مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں 9

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں