2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟ 1

2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ اس حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

گوگل نے سال 2021 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سرچز کی رپورٹ جاری کی ہے، رواں برس سب سے زیادہ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کا میچ سرچ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت انگلینڈ مقابلہ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، این بی اے اور یورو 2021 بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایونٹس میں شامل رہے۔

سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی خبروں میں افغانستان، اے ایم سی اسٹاکس، کووِڈ ویکسین، ڈوج کوائن اور جی ایم ای اسٹاکس کی خبریں شامل ہیں۔

رواں سال جن اداکاروں کو سب سے زیادہ گوگل کیا گیا ان میں ایلک بالڈون سہرفہرست رہے، یاد رہے کہ ایلک بالڈون فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو غلطی سے گولی مار بیٹھے تھے۔

ان کے علاوہ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں میں پیٹ ڈیوڈسن، بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے صاحب زادے آرین خان جو کہ منشیات کیس میں زیر حراست رہے، جینا کاروانو اور ایم ہیمر شامل ہیں۔

رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس میں کرسچن ایریکسن، ٹائیگر ووڈز، سیماونے بائلز، ایما ریڈوکانو اور ہینری رگز شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں