"سہیل ستارا” متحدہ عرب امارات کے لئے راحت کا باعث کیوں؟

“سہیل ستارا” متحدہ عرب امارات کے لئے راحت کا باعث کیوں؟

دبئی: شدید گرمی سے ستائے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے راحت کی خبر ہے کہ ‘سہیل ستارا’ نظر آگیا ہے۔

امارات آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق بدھ کو فجر کے وقت جنوبی افق کے نزدیک سہیل ستارا نظر آیا، اس ستارے کا نظر آنا شدید گرم موسم کے رخصت ہونے کی علامت ہے۔

رواں موسم گرما میں متعدد بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی وجہ سے اس ستارے کا نظر آنا بہت سے لوگوں کے لیے راحت کا باعث ہے۔

سہیل سیارہ کیا ہے؟

زمانہ قدیم سے عربوں میں “سہیل” نامی ایک ستارہ کافی مشہور رہا ہے جس کے بارے میں ان کا خیال تھا یہ ستارہ صرف موسم گرما میں ظاہر ہوتا ہے۔

"سہیل ستارا” متحدہ عرب امارات کے لئے راحت کا باعث کیوں؟

عرب میں لوگ اس ستارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور آج بھی بعض لوگ اسے موسم گرما کی علامت قرار دیتے ہیں۔

کب نمودار ہوتا ہے؟

یہ ستارہ موسم گرما کے ایام میں‌ سعودی عرب کی سرزمین پر صبح کے وقت جنوبی افق میں طلوع آفتاب کے مقام سے نمودار ہوتا ہے۔

دن کو یہ ستارہ بہت گرم ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ رات کے وقت ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ چوبیس اگست تک اس ستارے کو جزیرۃ العرب میں عام آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد یہ ستارہ غائب ہوجاتا ہے۔

علامات اور شواہد

جدہ کے فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ سہیل ستارے کے ظہور کو موسم گرما کی ایک علامت قرار دیا جاتا ہے۔

اس کی ایک علامت یہ ہے اس کے نمودار ہونے کے بعد سورج کی کرنیں ماند پڑنا شروع ہو جاتی ہیں، یہ سورج ہی کے راستے پر رات کے آخر میں غروب ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل ستارہ چار مکانات میں بٹا ہوا ہے، پہلی سمت “الطرفہ” ہے۔ یہ ستارہ وہاں سے نکلنا شروع ہوتا ہے۔ یہاں سے نمودار ہونے کی اس کی مدت 13 دن ہوتی ہے۔

ان تیرہ دنوں‌ کی مدت کے بعد رات کے وقت موسم خوشگوار ہو جاتا ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت باقی رہتا ہے ۔

اس کے بعد ‘الزبرہ’ کی سمت سے یہ ستارہ 13 دن تک نکلتا ہے، یہاں سے موسم خزاں کے پہلے ستارے طلوع ہوتے ہیں۔ اس میں رات ٹھنڈی پڑنا شروع ہو جاتی ہے اور دن کا درجہ حرارت بھی بہتر ہوتا ہے۔

تیسری سمت ‘الصرفہ’ کہلاتی ہے، یہ آخری سمت ہوتی ہے جس اور اس کی مدت بھی 13 دن ہوتی ہے۔ آخری ستارہ ہے۔ اس تیسری مدت کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے۔

ابو زاہرہ نے وضاحت کی کہ سہیل ستارے کا زمین سے فاصلہ 313 نوری سال ہے۔